مردان میں سفاک شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو زندہ جلا ڈالا

منگل 11 دسمبر 2018 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) مردان میں سفاک شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو زندہ جلا ڈالا،مقتولہ کے والد کی مدعیت میں شوہر،ساس اور سسر کے خلاف مقدمہ درج ،،ساس کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مردان کے علاقے جلوزئی میں سفاک شوہر نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگادی،مقتولہ کے والد کی رپورٹ پر تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ،پولیس کے مطابق ملزمان میں مقتولہ کا خاوند، سسر اور ساس شامل ہیں ،ساس کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ شوہرآٹھ ماہ کی بچی کو ساتھ لیکر فرارہوگیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں