مردان میں سرکاری زمینوںپر قبضہ مافیہ کے خلاف اپریشن عمل میں لایا جائے گا،قاسم علی خان

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) مردان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان قاسم علی خان نے کہا ہے کہ ضلع مردان میں سرکاری زمینوںپر قبضہ مافیہ کے خلاف اپریشن عمل میں لایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈپٹی کمشنر مردان آفس میںایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تحصیلداروں کے علاوہ تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گورنمنٹ زمینوں سے متعلق اپنے اپنے محکموں کا ریکارڈ متعلقہ پٹوارخانوں سے حاصل کریںاور تجاوزات سے متعلق ان کا جائزہ لیکرڈی سی آفس کو رپورٹ کریں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔ اس کے علاوہ تحصیلداران کو ہدایت کی کہ چھٹیوں کے دن پٹوارخانے کھلے رکھیں تاکہ سرکاری اہل کاروں کو اپنے ریکارڈ لینے میں دشواری پیش نہ آئے۔ تمام محکموں کے افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ اپنے متعلقہ محکموں کی زمینوں کا مکمل ریکارڈ تیار کر کے ڈی سی دفتر کو مہیاکریں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں