مردان میں ٹریفک حادثہ، 4خواتین زخمی

جمعرات 20 دسمبر 2018 17:18

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2018ء) ضلع مردان کے علاقے محب بانڈہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار خواتین زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذمورہ علاقے میں چنگ چی رکشے کا ٹائر نکلنے کی وجہ سے رکشہ سڑک کنارے گڑھے میں جا گرا جس کے باعث رکشے میں سوار چار خواتین زخمی ہو گئیں ، زخمی خواتین کو فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں