مردان میں کلین اینڈپیس فل مہم ‘ ندی نالوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے پر پابندی عائد

جمعہ 21 دسمبر 2018 18:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2018ء) مردان میں کلین اینڈپیس فل مہم کا دائرہ کار نہروں اور ندی نالوں تک وسیع اور ندی نالوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے پر پابندی عائدکر دی جائے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پیمان ایلومنائی ٹرسٹ کے زیر اہتمام جذبہ گروپ کے پراجکیٹ ’’کلین اینڈ پیس فل مردان‘‘ کے حوالے سے ناظمین اور کو نسلروں کے ایک روزہ سیشن سے ناظم ذوار حسین، نائب ناظم عظمت خان اور جنرل کونسلر حاجی کفایت اللہ بابو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نہروں اور ندی نالوں میں کوڑا کرکٹ نہ ڈالیں اور انتظامیہ کے ساتھ صفائی میں تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ مردان کو پاک صاف رکھنے میں عوام کا بہت بڑا کردار ہے اور ہم سب کومردان کی صفائی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور کلین اینڈپیس فل مہم کو کامیاب بنا نا چا ہییے ۔جذبہ گروپ کے محمد پرویز اور سجاد نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے اور عوام گلی محلوں کی صفائی میں بلدیہ کے ساتھ تعاون کریں کیو نکہ صاف ستھرا ماحول اور معاشرے کے قیام میں عوامی نمائندوں کا کردار مسلمہ ہے ۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں