مردان انٹر کلب ٹیبل ٹینس چمپئن شپ طورو جونیئر کلب نے جیت لی

جمعہ 4 جنوری 2019 20:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2019ء) مردان انٹر کلب ٹیبل ٹینس چیمپئن طورو جونیئر کلب نے جیت لی ، چیمپئن شپ ریجنل سپورٹس آفیسر کے زیر نگرانی مردان سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان وزیر مہمان خصوصی تھے ، فائنل سے پہلے کھلاڑیوں کا تعارف مہمان خصوصی سے کرایا گیا اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان ، ڈی او ایف این پی مردان ظہیر الدین بابر ، ایڈمنسٹریشن مردان سپورٹس کمپلیکس میر بشر خان ،صدر مردان ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن پروفیسر بشیر خان آفیشل اور کھلاڑیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس مردان کے زیراہتمام منعقدہ انٹر کلب مردان ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ فائنل میں طورو جونیئر کیحمزہ ، اعزاز ،جواداورنعمان نے طورو سینئرکے سفیر ،وسیم،مصطفیٰ اور سمیع الله کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلئے ، چیمپئن شپ میں ینگ سٹار، بلیو سٹار، معیار سینئر ، طورو سینئر، طورو جونیئر ، محبت آباد، مردان کلب کی ٹیموں نے حصہ لیا ، چیمپئن شپ میں تمام کھلاڑیوں ٹی اے ڈی اے کے علاوہ مکمل کٹ اور فاتح کھلاڑیوں ٹرافی کے ساتھ کیش انعامات رنر اپ کو تین ہزار روپے اور ونر کو پانچ ہزار روپے دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان وزیر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ یونین کونسل ، تحصیل کونسل سے ریجنل لیول تک ٹورنامنٹ اور سپورٹس سامان تقسیم کیاگیا انہوں نے کہا کہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھیلوں پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور اس سلسلے میں مردان سپورٹس کمپلیکس میں خواتین کیلئے علیحدہ انڈور جمنازیم کے علاوہ دیگر سہولیات پر بھی کام جاری ہے ۔

ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان نے کہا کہ مردان ڈسٹرکٹ میں سپورٹس انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ کیلئے حکومت نے ایک خطیر رقم تیس کروڑ روپے رکھی ہے جس میں خواتین انڈور جمنازیم ،سپورٹس ہاسٹل ، نئی ایتھلیٹکس ٹریک، کرکٹ گرائونڈ ، ہاکی گرائونڈ ، فٹبال گرائونڈ کی اپ گریڈیشن ، ریجنل سپورٹس بلڈنگ کی تعمیر سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ پچپن ملین کی لاگت سے طورو گرائونڈ کی تعمیر اور نئے گرائونڈ کیلئے آٹھ سے دس جگہوں کی نشاندہی کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں