کاٹلنگ مردان کی رہا ئشی خا تون شاہدہ بی بی کا اپنے خاوند کی سز ا ختم کرنے کی اپیل

منگل 29 جنوری 2019 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2019ء) کاٹلنگ مردان کی رہا ئشی خا تون شاہدہ بی بی نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے اپنے خا وند کی سزا ختم کر نے کی اپیل کی ہے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں صحا فیوں سے با ت کر تے ہو ئے اُنہوں نے بتا یا کہ 3سال قبل گو ہر خا ن نا می شخص کے قتل میں میرے خاوند سید نبی کو شیخ ملتون پولیس نے شک کی بنیاد میں گرفتار کیا جسے بعد میں 22جنوری کوعدالت نے قتل کے جرم میں 25سال قید کی سنا ئی ہے اُنہوں نے بتا یا کہ میں 4بچوں کی ما ں ہوں اور میرا خا وند محنت ومزدوری کرتا تھا اور ہمارے گھر کا واحد کفیل تھا جبکہ خا وند کی گرفتا ری کے بعد پیسہ نہ ہو نے کی وجہ سے بچوں کو سکول سے بھی اُٹھا دیا ہے اُنہوںنے تمام مخیر حضرات سے اپیل بھی کی ہے کہ اُن کی ما لی امددا کی جا ئے ۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں