مردان، نواحی علاقہ زور منڈی مایار میں دستی بم پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 3کم سن بھائیوں سمیت 7افرادزخمی

منگل 19 فروری 2019 19:15

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) مردان کے نواحی علاقہ زور منڈی مایار میں دستی بم پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 3کم سن بھائیوں سمیت 7افرادزخمی ہوگئے دھماکے کی آواز دوردورتک سنی گئی جس سے خوف وہراس پھیل گیاعلاقہ فقیر آباد طورو کے رہائشی عبدالحمید ولد یار محمد نے پولیس کو بتایاکہ اپنے بھائیوں عبدالرشید اورہارون الرشید کے ہمراہ خشک لکڑیاں اکٹھاکررہے تھے کہ اس دوران ریت میںپڑی بال نما چیز کو اٹھاکر چیک کررہے تھے کہ اچانک دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ہم تینوں بھائی اورگزرنے والی رکشہ میں سوار دو بہنیں عاصمہ ،خوشنما ساکنان گڑھی دولت زئی اور محمد علی ولد منجورخان اورمسافرولد محمد نواز زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو 1122کی ٹیموں نے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کردیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی گئی ہے ایم ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق ایم ایم سی دھماکے کے پانچ زخمیوں کو لایاگیا جنہیں فوری طورپر ماہر ڈاکٹروں نے بھرپورطبی امداد فراہم کردی ۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں