پشتو ڈراموں کی اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی قتل کیس میں دو ملزمان کو گرفاتر کرلیا گیا

ہفتہ 23 فروری 2019 19:33

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) پشتو ڈراموں کی اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی قتل کیس میں دو ملزمان کو گرفاتر کرلیا گیا پولیس کے مطابق چمڈھیری میں گذشتہ روز ایک خاتون کی لاش لاوارث حالت میں ملی تھی جس کی شناخت لبنی عرف گلالئی کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گلالئی کی لاش پر کوئی تشددکے نشانات نہیں ملے لیکن شک ہے کہ اسیگلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ لاش کی شناخت ہونے پر بہن نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا جن میں سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان گلالئی کو والدہ سے ملوانے کا بہانہ کر کے ساتھ لے گئے تھے، مقتولہ پشتو ڈراموں کی اداکارہ تھیں اور 15 فروری سے لاپتہ تھیں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں