مردان میں پولیو مرض میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ، مطہر زیب خان

ضلعی انتظامیہ کی بھر پور کوششوں کی وجہ سے یہ موذی مرض خاتمے کے قریب ہے، کمشنر مردان

بدھ 17 اپریل 2019 19:59

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) کمشنر مردان ڈویژن مطہر زیب خان نے کہا ہے کہ مردان ڈویژن میں پولیو مرض میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی بھر پور کوششوں کی وجہ سے یہ موذی مرض خاتمے کے قریب ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر مردان ڈویژن مطہر زیب خان نے اپنے دفتر میں ڈویژنل ٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر ، ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان لودھی ، ڈی ایچ اوز مردان، صوابی، ڈویژنل ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر اصغر ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان ڈاکٹر عابد ناصر اور ڈاکٹر من لے ، یونیسیف کے فیض محمد اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ، یہ مہم 22تا 25اپریل جاری رہیگا۔ مہم کے دوران 417754، صوابی میں 283661 کل 701415 ٹارگٹڈ بچوں کے لئے مردان میں 1315 اور صوابی میں 939 موبائل ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اور یہ موبائل ٹیمیں اس مہم کے دوران گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ کمشنر مردان نے متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ڈویژن اور خصوصاًضلع مردان میں انکاری والدین کے بہت سے کیسز سامنے آرہے ہیں اس سلسلے میں علمائے کرام ، بلدیاتی نمائندگان، پٹواری اور سکول اساتذہ کرام کی خدمات حاصل کریں تاکہ refusalsکی تعداد کو کم کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائیگی۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں