چالیس کروڑ کی لاگت سے میگا پارک کی تعمیر پر تیز ی سے کام جاری ہے ،فیملی پارک پر بھی جلد کام کا آغاز ہوگا،ڈپٹی کمشنر مردان

بدھ 17 اپریل 2019 23:42

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد عابد وزیر نے کہاہے کہ چالیس کروڑ کی لاگت سے میگا پارک کی تعمیر پر تیز ی سے کام جاری ہے جبکہ فیملی پارک پر بھی جلد کام کا آغاز ہوگا،کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت گذشتہ تین ماہ میں دس لاکھ پودے لگائے گئے ہیں،اربن فارسٹ کا آغاز بھی ہوچکاہے،ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،رمضان میں قیمتیں برقراررکھنے کے لئے سپیشل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں سے کوئی رورعایت نہیں کی جائے گی ان ملے جلے خیالات کا اظہا رانہوں نے بدھ کے روز مردان پریس کلب کے پروگرا میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کیا ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مردان صوبے کا دوسرابڑا شہر ہے جس کی خوبصورتی اورترقی کے لئے صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ شہر پر ٹریفک کادباؤ کم کرنے کے لئے پہلے مرحلے میں اڈوں کو جنرل بس سٹینڈ میں منتقل کیاجائے گا جبکہ اگلے سال رنگ روڈ چمتار پر بننے نیو بس سٹینڈ میں ہر قسم کے اڈوں کو یکجا کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ڈپٹی کمشنرمردان نے کہاکہ ماحول کو پاک وصاف رکھنے کے لئے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت شجر کاری مہم جاری ہے اور گذشتہ تین ماہ میں دس لاکھ پودے لگائے گئے ہیں جبکہ عبدالولی خان یونیورسٹی سے اربن فارسٹ منصوبے کا آغاز بھی کیاگیاہے امحمد عابد وزیر نے کہاکہ بیوٹی فیکشن فنڈز میں پچاس کروڑ تک خرچ ہوئے ہیں جس میں زیادہ تر رقم میگا پارک کے لئے مختص کی گئی ہے جبکہ ریلوے ٹریک کے ساتھ چھوٹے چھوٹے پارک اور ریلوے سٹیشن گراؤنڈ میں پارک بنایاجارہاہے انہوں نے کہاکہ شہر میں تجاوزات مافیا ایک مسئلہ ضرورہے تاہم اس کے سدباب کے لئے انتظامیہ اپنے فرائض سے غافل نہیں چوکوں اور چوراہوں کے علاوہ فٹ پاتھ کو تجاوزات سے پاک کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ میڈیا ہماری کان اور آنکھیں ہیں ان کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کیاجائے گا میڈیا کو جہاں بھی کوتاہی اور غلطی محسوس ہوان کی مثبت تنقید کا خیر مقدم کیاجائے گا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں