مردان، اے این پی خاتون رہنماء کی گاڑی کو بونیر میں جلسے سے واپسی پرحادثہ، ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئیں

منگل 23 اپریل 2019 23:33

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) عوامی نیشنل پارٹی شعبہ خواتین کی صوبائی صدر کی گاڑی ضلع بونیر میں جلسے سے واپسی پرحادثے کی شکار ہوگئی۔ حادثے میں شازیہ ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی رہنما اور شعبہ خواتین صوبہ خیبر پختونخوا شازیہ اورنگ زیب خان بونیر میں ایک جلسے سے براستہ ڈگر واپس آرہی تھی ۔ کہ گاڑی ان کے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی۔ اور کھائی میں گر گئی۔ جس پر دونوں کو فوری طور پرڈگر اسپتال پہنچا دیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔ ان کے حادثے سے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اور ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں