۷پشاور ،رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کی طرف سے پاکستان بیت الما ل کے بچوں کے لئے افطارڈنر کا اہتمام

بدھ 15 مئی 2019 21:01

: پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2019ء) مردان رکن خیبر پختونخواہ صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کی طرف سے پاکستان بیت المال --"سویٹ ہوم "کے بچوں کے لئے افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر خیبر پختونخواہ پاکستان بیت المال ڈسٹرکٹ انچارج پاکستان بیت المال ضلع مردان مہر عباس جعفری کے علاوہ ضلع مردان کے ایک فلاحی ادارہ مردان لائنز کے عہدیداروں ،تحصیل کونسل اشفاق لودھی اور مردان تحصیلوں میں پاکستان بیت المال پرائمری سکولوں کے ھیڈ ٹیچرز نے "سویٹ ہوم"کے بچوں کے ساتھ روزہ افطار کیا ۔

ایم ۔پی ۔اے افتخار علی مشوانی نے سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کو کھیلوں کے سامان اور عید کے لئے نئے کپڑے بطور تخفہ پیش کئے اور انہیں یقین دلایا کہ ٓاپ اکیلے نہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں