مردان رنگ روڈ حیدر کلی کے قریب ٹریفک حادثہ، 2افراد جاں بحق ،2زخمی

ہفتہ 15 جون 2019 19:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) مردان رنگ روڈ حیدر کلی کے قریب ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق جبکہ2شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حادثہ لوڈر اور شہزور گاڑی کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، شہزور ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جاں بحق اور زخمیوں کوفوری طورپرطبی امدادکیلئے مردان کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیاگیا۔حادثے میںجاں بحق ہونے والے مصطفی اور حکیم خان جبکہ زخمی نعیم شاہ اور تحسین اللہ کا تعلق چارسدہ سے ہے جو محنت مزدوری کے سلسلے میں میروس سبزی منڈی جارہے تھے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں