مردان، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے وال چاکنگ،غیر متعین شدہ جگہوں پر بل بورڈز ،بینرز اور فلیکس پر پابندی عائد کردی

بدھ 19 جون 2019 18:45

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے وال چاکنگ،غیر متعین شدہ جگہوں پر بل بورڈز ،بینرز اور فلیکس پر پابندی لگا دی ہے انہوں نے کہاہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔اس حوالے سے ایک اجلاس تحصیل کونسل کے نائب ناظم اور فنانس کمیٹی کے چیئرمین مشتاق سیماب کی صدارت میں ہوا جس میں تحصیل میونسپل ریگولیشن کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹی ایم اے کی حدود میں وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل نائب ناظم مشتاق سیماب نے کہا کہ وال چاکنگ سے شہر کی خوبصورتی بہت زیادہ متاثر ہورہی ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ این او سی کے بغیر بل بورڈز،بینرز او ر فلیکس کو اتارے اور ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کریں۔انہوں نے کہاکہ مردان کی خوبصورتی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں