مردان پولیس نے جشن آزادی پر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ہوم ورک مکمل

بدھ 7 اگست 2019 13:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) مردان پولیس نے جشن آزادی کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا۔ڈی پی او مردان سجاد خان نے ضلع بھر کے پولیس افسران و جوانوں کو جشن آزادی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے اور عوام الناس کی حفاظت و کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فیلڈ میں چوکس رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پرمردان شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر 13 سے 14اگست تک پولیس ہائی الرٹ رہے گی۔اسی طرح ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے بھی ٹریفک وارڈنز پولیس نے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ڈی پی او سجاد خان نے پولیس افسران کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ یوم آزادی کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے انتظامات کویقینی بنایا جائے ، تمام پولیس افسران و اہلکار فیلڈ میں عوام کے تحفظ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت چوکس رہیں ۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں