آزادی مار چ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں یا گرفتاریاں کی گئیں تو پھر اسلام آباد کے بجائے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہوگا، عوامی نیشنل پارٹی

وزیراعظم کے مولانا فضل الرحمان کے متعلق الفاط ناپسندیدہ ہیں،وزرا ماحول کو کشیدہ کررہے ہیں ، حکومت مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، امیر حیدر خان ہوتی

پیر 21 اکتوبر 2019 23:38

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر آزادی مار چ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں یا گرفتاریاں کی گئیں تو پھر اسلام آباد کے بجائے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہوگا۔اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں دعویٰ کیا کہ حکومت پکڑ دھکڑ اور راستہ بند کرکے خود اپنے پاؤں پہ کلہاڑی مارے گی۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایک سوال کے جواب میں تصدیق کی کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر دفاع نے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے مولانا فضل الرحمان کے متعلق الفاط ناپسندیدہ ہیں۔اے این پی کے سینئر نائب صدر نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم اور ان کے وزرا ماحول کو کشیدہ کررہے ہیں جس سے یہ تاثر پیدا ہورہا ہے کہ حکومت مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں