صوابی، مردان روڈ پر بارات میں شامل گاڑی درخت کے ساتھ ٹکرانے سے چھ باراتی زخمی

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 18:04

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2019ء) مردان روڈ پر بارات میں شامل گاڑی درخت کے ساتھ ٹکرانے سے چھ باراتی زخمی ہو گئے۔ شدید زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ باراتیوں سے بھری گاڑی مردان روڈ پر آورنگ آباد بورڈ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک درخت کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ باراتی زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں