امیر حیدر خان ہوتی کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ سے دو ملازمین زخمی

پیر 4 نومبر 2019 15:10

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2019ء) سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا اور عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ سے دو ملازمین زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں امین الحق اور لیاقت کو تشویشناک حالت میں پشاورہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت سابق وزیر اعلیٰ گھر میں موجود تھے جو محفوظ رہے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں