مردان سپر لیگ کاٹائٹل کاٹلنگ پختون نے اپنے نام کر لیا

فائنل میچ میں کاٹلنگ پختون نے رستم ننگیالے مہمند کو نو وکٹوں سے شکست دیدی

جمعہ 7 فروری 2020 23:58

ٰپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2020ء) مردان سپر لیگ کاٹائٹل کاٹلنگ پختون نے اپنے نام کر لیا۔فائنل میچ میں کاٹلنگ پختون نے رستم ننگیالے مہمند کو نو وکٹوں سے شکست دے کر مردان سپر لیگ کے فرسٹ ایڈیشن کے چیمپین کا اعزاز حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مردان سپرلیگ کے فائنل میچ میں کاٹلنگ پختون نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

رستم کی ٹیم 18ویں اوررز میں 125کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئی۔ 126زنر کے تعاقب میں کاٹلنگ کی ٹیم کے کپتان فخر زمان اور بلال شہزاد نے شاندار اننگز کا آغاز کیا اور 102رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کو اچھا سٹارٹ فراہم کیا۔کاٹلنگ کی ٹیم نے 126رنز کا ہدف 16ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹسمین فخر الزمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مردان سپر لیگ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے کاٹلنگ کی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے نقد ٹرافی جبکہ رستم ننگیالے کو تین لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا۔فائنل میچ کے موقع پر بیس ہزار سے زائد شائقین کرکٹ نے سپورٹس کمپلیکس آکر مردان سپرلیگ کی آرگنائزنک کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا اور اس بات کا ثبوت دیا کہ مردان کے عوام کھیلوں سے محبت رکھتے ہیں۔

ایم ایس ایل کے فائنل میچ کے موقع پر سینیٹر ذیشان خانزادہ اور صوبائی اسمبلی کے رکن عبد السلام آفریدی مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر نے۔انہوں نے جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر سجاد خان، مردان سپر لیگ کے چیئرمین حاجی عبد العزیز خان،ایس پی آپریشن مشتاق خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد،جان محمد،اسسٹنٹ کمشنر گل بانواورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احد یوسف نے رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آرگنائزر میں انعامات تقسیم کئے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں