ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان وزیر نے تین روزہ جشن تخت بھائی کا با ضابطہ افتتاح کیا

ہفتہ 8 فروری 2020 19:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2020ء) ضلع مردان میں تین روزہ جشن تخت بھائی کا افتتاح کیا گیا۔جشن کا افتتاح ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان وزیر نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروگرام کی آرگنائزر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ثوبیہ ضیاء ،اسسٹنٹ کمشنر مردان مس گل بانو،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی فرمان علی،قیصر خان کنڈی،رسیکیو1123 مردان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کمال شاہ،سابق ڈسٹرکٹ ناظم مردان اسد خان کشمیری،احتشام خان ایڈوکیٹ اورانجمن تاجران کے رہنماوںاور عہدیداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے جشن تخت بھائی کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیااور اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ثوبیہ ضیاء اور انکی پوری ٹیم کی کارکردگی اورانتظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف مقامی صنعت کو فروع ملے گی بلکہ خواتین اور بچوں کو تفریخ کے بھی مواقع ملیں گے۔انھوں سے اسی طرح ہر سال سرکاری سطح پر جشن تخت بھائی منانے کا بھی اعلان کیا۔ قبل ازیں معزز مہمانوں کو پھلوں کے تحائف دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں