ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،مطہر زیب خان

منگل 25 فروری 2020 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) کمشنر مردان ڈویڑن مطہر زیب خان نے کہا ہے کہ ڈویڑنل سطح پر مفاد عامہ کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کیلئے ضروری اور عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل وقت کا تقاضا ہے تاکہ عوام ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے جلد ازجلد مستفید ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ڈویڑنل سطح پر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ پراگریس ریویو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نیک محمد خان کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات، صحت، تعلیم، ایریگیشن، پبلک ہیلتھ، واپڈا، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر مردان ڈویڑن نے کہا کہ ڈویڑنل سطح پر میگا پراجیکٹس اور دیگر منصوبوں پر فنڈز کی کمی دیگر مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت کو لکھا جائیگا، کمشنر مردان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زیر تعمیر فلائی اوور، جوڈیشنل کمپلیکس، ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان، واٹر سپلائی سکیمز، اور سڑکوں کی تعمیر ان ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہیں، جن کی بروقت تکمیل کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور ان تمام تعمیراتی کاموں میں معیار اور مقدار کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے، اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ڈویژنل سطح پر جاری منصوبوں پر کام کے رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں سے مستفید ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں