مردان پولیس کی کاروائی ، چور گرفتار،5 لیپ ٹاپ برآمد

منگل 25 فروری 2020 23:50

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) مردان سٹی پولیس نے ایک کاروائی کے دوران لیپ ٹاپ چور گرفتارکرکی5 عدد لیپ ٹاپ برآمدکر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر مقصود حیات نے تھانہ سٹی میں اپنی گاڑی سے بینک روڈ کے مقام پرتعلیمی اسناد اور دیگر ضروری کاغذات سمیت ایک عدد لیپ ٹاپ اور ہارڈڈسک وغیرہ کی چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی جس پر ڈی پی او سجادخان نے واردات میں ملوث ملزم/ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سٹی سرکل پولیس ڈی ایس پی بشیر احمد ہمراہ ٹیم کو سونپ دیا۔

جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کارلاتے ہوئے سائنسی خطوط پر کاروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم حامد علی ولدعظیم خان سکنہ افغانستان حال مدینہ کالونی پشاور تک رسائی حاصل کرکے اس کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے چوری کئے گئے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان کے علاوہ مزید چوریوں کا بھی انکشاف کیا جسکی نشاندہی پر چوری شدہ لیپ ٹاپ سمیت مزید 05 لیپ ٹاپ بھی برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں