تبلیغی مرکز جھنڈی کو تبلیغی حضرات کیلئے قر نطینہ سنٹر میں تبدیل کر دیا گیا

جمعہ 27 مارچ 2020 21:13

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحت بھائی انیلہ فہیم اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر کچکول نے تبلیغی مرکز جھنڈی کو تبلیغی حضرات کیلئے قر نطینہ سنٹر میں تبدیل کر دیا جس کی رو اب تبلیغی حضرات تبلیغ کیساتھ ساتھ اپنے اعمال بھی جاری رکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

اور ان سے خصو صی گزارش کی گئی کہ اس نازک موقع پہ ملک وقوم کیلئے خصوصی دعاؤں اور اعمال کا اھتمام کیا جائے۔

۔ اسسٹنٹ کمشنر تخت بہائی انیلہ فہیم فرنٹ لائن پہ موجود ڈاکٹرز کی ہمت کی داد دیتی ہے جو کہ اس نازک وقت میں ملک و قوم کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ یقیناً ٹی ایم تخت بھائی بھی لائق تخسین ہے جو اس اھم موقع پہ اپنی خدمات میں پیش پیش ہے اور روزانہ کی بنیاد پہ قرنطینہ سنٹر کی دیکھ بھال اور کلورین ملے پانی کا سپرے بھی کریں گی تحصیل انتظامیہ تمام ذیلی اداروں کے تعاون پر نہایت مشکور ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں