ضلع بھر میں آٹے کا کوئی بحران نہیں،ضلعی انتظامیہ مردان

پیر 30 مارچ 2020 18:43

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) کمشنر مردان ڈویڑن نے آٹے کے مختلف ڈیلروں کا معائنہ کرتے ہوئے سٹاک رجسٹر و دیگر ریکارڈ چیک کیا جبکہ سرکاری کوٹہ کے مطابق بروقت عوام کو بلا رکاوٹ ترسیل کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی۔

(جاری ہے)

مذید کمشنر مردان ڈویڑن نے کہا کہ ضلع بھر میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہیں عوام منتخب آٹا ڈیلروں سے سرکاری ریٹ پر آٹا خریدیں جبکہ کسی قسم کی شکایات یا زائد قیمت وصول کرنے پر انتظامیہ و محکمہ خوراک سے رابطہ کریں جبکہ ڈیلروں کو اگاہ کیا کہ مسنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی و منافع خوری ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

کمشنر مردان ڈویڑن نے ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کو ہدایات جاری کی کہ وہ خود آٹے کی بلا رکاوٹ عوام کو فراہمی کی نگرانی کریں تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں