مردان، ینگ ڈاکٹر کے قاتل گرفتار

ہفتہ 2 مئی 2020 20:38

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2020ء) مردان پولیس نی5دن قبل قتل کئے جانے والے ینگ ڈاکٹر اسفندیار کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے معمولی تکرار پر ڈاکٹر کو قتل اور ان کے والد کو زخمی کردیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او مردان سجاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گائوں انزرگی کاٹلنگ میں 27 اپریل کو نکاسی آب کے مسئلے پر تکرار کے بعد ملزمان نے فائرنگ کرکے ینگ ڈاکٹر اسفندیار کو قتل اور ان کے والد تاج نبی کو شدید زخمی کردیا تھا۔واردات کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے تھے تاہم پولیس نے واقعے کے مرکزی کردار علی زر عرف زرے اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان اپنی گاڑی کے ذریعے ٹھکانہ بدل رہے تھے کہ بابوزئی انٹر چینج پر کاٹلنگ پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں