مردان، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری

منگل 12 مئی 2020 18:18

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ گڑھی کپورہ کی حدود میں کومبنگ آپریشن،دو مجرمان اشتہاری، دو سہولت کاروں سمیت 12مشتبہ افراد گرفتارکرلئے گئے تھانہ جبر پولیس نے اقدام قتل کے مرتکب 7ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجاد خان کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری واضح احکامات کے پیش نظر تھانہ جبر پولیس نے ایس ایچ او بخت زادہ خان کی قیادت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے امن و امان میں خلل ڈالنے اور اقدام قتل کے مرتکب 07ملزمان آصف، وقاص، شوکت، فضل خالق، عبد الخالق، نور مالک اور گل ساکنان فاطمہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے ایک بندوق، 02پستول برآمد ہوکر پابند سلاسل کیا گیااسی طرح نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈی پی ایس شیخ ملتون سرکل کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ گڑھی کپورہ کی قیادت میں گڑھی کپورہ کے ملحقہ علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن کیاگیا، آپریشن کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے دو مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ عناصر کے 02سہولت کاروں سمیت 12مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشن ایک عدد بندوق، دو عدد پستول اور 103عدد مختلف عاخت کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے، پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 40گاڑیوں، 12موٹر سائیکل اور 31مشتبہ افراد کا ڈیٹا کیا گیا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں