مردان میں دودھ دہی فروشوں اور آئس کریم کی فیکٹریوں کے خلاف کاروائی

پیر 27 جولائی 2020 23:56

مردان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) کمشنر مردان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم اور ہلال فورڈ اتھارٹی ٹیم نے مختلف دودھ دہی فروشوں اور آئس کریم کی فیکٹریوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی جس میں موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے چیکنگ کی گئی اور ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی موقع پہ نشاندہی کرکے اسے تلف کیا گیا۔

اور واضح کیا گیا کہ ملاوٹ کنندگان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم نے بمہراہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندہ کے مختلف فلور ملوں کے دورہ کیا.دورہ کا مقصد ملوں کی فعالیت چیک کرنا تھا تاکہ رعایتی گندم کے سپلائی کے ذریعے عوام کو مشکلات سے بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

بعد از دورے میں مردان ضلع کے تمام ملز چالو حالت میں پائے گئے اور عوام کو درج بالا آٹا فراہم کرنے کی سکت رکھتے ہے۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مردان میڈم گل بانو کی نے لائیو سٹاک کے ڈاکڑ کے ہمراہ مختلف دودھ کی دکانوں کامعائنہ کیا اور موقع پر دودھ کے سیمپل لیکر لیبارٹری کے زریعے ٹیسٹ کئیے۔

دودھ کے ٹیسٹ رزلٹ میں ملاوٹ پائی جانے پر دودھ فروشوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔مزید اسسٹنٹ کمشنر نے نان بائیوں کی دکانوں پر روٹی کے وزن کی چیکینگ کی۔جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم گل نواز افریدی کا مویشی منڈی رستم کا دورہ!ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے رستم مویشی منڈی میں جاری حکومتی ایس او پیز و مویشی منڈی میں فراہم کی جانے والی تمام تر سہولیات کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے منڈی میں موجود اہلکاروں کو کرونا وائرس کے پیش نظر جاری ایس او پیز پر عملدرامد کویقینی بنانے اور ٹی ایم اے کو تمام سہولیات کی فراہمی کی نگرانی کرنے کی ہدایات کی۔مذید ایڈیشنل اے سی نے مویشی منڈی میں فیس ماسک تقسیم۔کئیے اور انچارج ٹی ایچ کیو رستم کو منڈی میں علامات ظاہر ہونے والے افراد سے کرونا ٹیسٹ سیمپل لینے کی ہدایت کی۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں