مردان، غیر قانونی مویشی منڈیوں پر دفعہ 144 نافذ کردی،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سخت کاروائیاں

بدھ 29 جولائی 2020 22:18

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2020ء) ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحی کے لئے قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) گل بانو نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ۔19 سے عوام کو تخفظ فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے چمتار میں جدید مویشی منڈی قائم کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید مویشی منڈی میں آنے والے لوگ کوایس او پیز پر عمل کرنے کا پابند بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہاتھوں کی صفائی کے لئے پانی کے ٹینک اور صابن، پناہ گاہوں اور پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے پانی کے ٹینکیاں لگائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ماسک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ماسک کے ریٹلر کی موجودگی کو بھی یقین بنائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید مویشی منڈی میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ضلع میں غیر قانونی مویشی منڈیوں پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے اور اگر کوئی قانون توڑتا ہے تو اس کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سخت کاروائیاں کی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ۔19 کو ضلع میں کنٹرول کیا جارہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عیدالاضحی کو گھر پر عید گزاریں اور بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ گل بانو نے مزید کہا کہ عوام کی حمایت سے ہم آسانی سے کوویڈ۔19 پر قابو پاسکتے ہیں۔ اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر آفیسر میں ٹائیگر فورس کا اجلاس ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) گل بانو نے اجلاس کی صدارت کی۔

ٹائیگر فورس کے گروپ لیڈر اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے عیدالاضحی کے دوران کوویڈ 19 ایس او پیز پر عمل کرنے کے چیلنج سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ٹائیگر فورس کو ہدایت کی کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے بھیڑ کی جگہوں خصوصا مویشی منڈیوں میں آگاہی مہم شروع کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ملاقات کے اختتام پر مویشی منڈیوں میں مزید تقسیم کے لئے ٹائیگر فورس کے گروپ لیڈروں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں