یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی کا نعقاد

بدھ 5 اگست 2020 21:59

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) حکومت خیبر پختونخوا و ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان نیک محمد کی نگرانی میں 5 اگست یوم استحصال کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ان پر بھارتی فوجیوں کی جانب سے کئیے جانے والے ظلم و ستم کے خلاف ایک عظیم الشان ریلی ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ سے نکالی گئی جوکہ کالج چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر میڈم گل بانو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان، اے سی یوٹیز،یوتھ آفیسر عثمان، سی ڈی او شوکت علی سمیت ولنٹئیر یوتھ ٹاسک فورس، مردان یوتھ پارلیمنٹ، رضاکار سول ڈیفنس سرکاری محکموں کے اہلکاران سمیت تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پرایک سال سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت اور لاک ڈاون کے خلاف نعرے بازی کی گئی شرکا نے پلے کارڈز، کشمیر کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔مذید شرکا نے کہا کہ کشمیری عوام کیساتھ ساتھ دنیا کو پیغام دینا تھا کہ ہم کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں