مردان میں انتظامی افسران شجر کاری اور دیگر کارروائیوں میں مصروف

جمعرات 6 اگست 2020 19:47

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) وزیر اعظم پاکستان اور ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان وزیر کے احکامات کے تحت انتظامی افسران شجر کاری اور دیگر کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تخت بہائی انیلہ فہیم نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر کنڈی، سائٹ انچارج وہاب خان اور سیول ڈپینس کے رضاکاروں کے ہمراہ تحصیل تخت بہائی میں،،ٹری فار پاکستان مہم،کے تحت تخت بھائی آرکیالوجی سائٹ میں آزمائشی پودا لگایا۔

درخت لگائیں ماحولیاتی آولودگی اور گرمی سے نجات پائیں ہمارے ماحول کو اس وقت ہنگامی طور پر آلودگی اور قیامت خیز گرمی کا سامنا ہے اس کا فوری اور مفت حل صرف شجر کاری ہے عوام الناس کو اس بات کو سمجھنا ہوگا کہ مستقبل میں اگر درخت نہ ہوئے تو اس سے کہیں زیادہ آلودگی,گرمی اور مسائل کا سامنا کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

اس لیے ہر شخص کو چاہئے کہ سال میں ایک پودا ضرور لگوائے۔

دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم نے مختلف برف فروشوں کی دکانوںکے معائنے بھی کئے جس میں زیادہ نرخ اور صفائی کی ناقص صورتحال پر بھاری جُرمانے عائد کئے گئے، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف کرنے والوں کے کیساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔اسسٹنٹ کمشنر تحت بھائی کی نگرانی میں تخت بھائی ٹی ایم اے کے متعلقہ سٹاف نے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے بچاو مہم کا آغاز کیا۔

اس ضمن میں دکانوں کے سامنے پرانے ٹائر ہٹا کر ضبط کر لئے گئے۔مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ گھروں کی چھتوں سے کاٹھ کباڑاور پرانے ٹائروں کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ ان میں بارش کا پانی جمع ہوکر مچھروں کی افزائش کا سبب نہ بنے۔ڈینگی بخار سے بچائو کے لیے بروقت احتیاط ضروری ہے۔لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خصوصی انتظام کریں تا کہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

ڈینگی لاروے کی افزائش کھڑے اور صاف پانی میں ہوتی ہے۔ ہمیں اپنے گھر محلے، دفتر اور کام کی جگہ پر صفائی کے خصوصی انتظامات کرنے چاہیں۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر مردان میڈم گل بانو نے ہلال فوڈ اتھارٹی کے عملے کے ہمراہ مختلف چپس اور کوڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹریوںکے معائنے بھی کئے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے فیکٹریوں میں صفائی ستھرائی، اشیاء خوردنوش وغیرہ کے معائنے کرتے ہوئے فیکٹری مالکان کو صفائی ستھرائی کی حالت بہتر کرنے اور اشیاء خوردنوش کے معیار پر کوئی کوتاہی برداشت نہ کرنے کے حوالے سے نوٹسزجاری کر دئیے اور خبر دار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں