درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ، ہمیں اپنے حصے کا فرض ادا کرنے کیلئے آگے آنا ہوگا، شاہین سیف الله خان

منگل 11 اگست 2020 11:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) مردان سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہین سیف الله خان نے ادارہ سماعت وگوہائی میں پودا لگاکر مون سون کی شجرکاری مہم کاآغاز کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کا عہد کررکھاہے‘ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے درخت لگانا از احد ضروری ہے‘ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہمیں اپنے حصے کا فرض ادا کرنے کیلئے آگے آنا ہوگا‘ انہوں نے شجری کاری مہم میں خواتین اور بچوں سے خصوصی اپیل کی کہ وہ گھروں میں گھملوں کے علاوہ خالی جگہوں پر پودے لگائیں ۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں