مردان میں انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات

بدھ 23 ستمبر 2020 17:37

پشاور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) مردان میں انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔ آر پی او مردان ریجن شیر اکبر نے ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کے ہمراہ بی ایچ یو بجلی گھر کا دورہ کیا۔اس موقع پر آر پی او اور ڈی پی او نے خود بھی بچوں کوپولیوکے قطرے پلائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے والدین کو اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے بچوں کی بہتر مستقبل اور تندرستی کیلئے پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں۔ اس موقع پر آر پی او مردان نے پولیو مہم میں ڈیوٹی سرنجام دینے والے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں محکمہ صحت کی جانب سے ڈیوٹی سرانجام دینے والے عملے کا تحفظ یقینی بنایا جائے تاکہ مہم کے دوران امن و امان کی صورتحال بحال رہے اور کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے اور پولیس افسران انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں