شہباز گڑھی و گڑھی کپورہ میں پٹرول پمپ پر پٹرول گیج کی چیکنگ

جمعہ 25 ستمبر 2020 21:10

مردان۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان نے شہباز گڑھی و گڑھی کپورہ میں پٹرول پمپ پر پٹرول کا گیج اور مقرر کردہ سرکاری ریٹ کے بارے میں چیکنگ کی تاہم کم گیج اور زائد قیمت وصولی پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

مذید ایڈیشنل اے سی نے اشیاء خوردونوش کی دکانوں و ہوٹلوں پر زائد المعیاد اشیاء، مضر صحت خوراک، سرکاری نرخنامہ اویزاں کرنے اور اسکے مطابق فروخت کی چیکنگ کی۔

اسی طرح ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان وزیر کی احکامات کی روشنی میں تخت بھائی میں 28 ستمبر2020 بروز پیر بوقت صبح 10 بجے ایس ڈی سی کے احاطے میں ریونیو دربار لگے گا۔اس موقع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان (ریونیو) مشتاق خان محکمہ مال اور ایس ڈی سی کے بارے میں لوگوں کو درپیش مسائل سنیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں