مردان میں جج بازار ادریسیہ چرغہ ہاوس کے قریب گیس سلینڈر کا دھماکہ ، دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی

منگل 29 ستمبر 2020 23:52

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) مردان میں جج بازار ادریسیہ چرغہ ہاوس کے قریب گیس سلینڈ ر کے دھماکے میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ٹیمز موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ رکشہ میں گیس سلینڈر پھٹنے سے پیش آیا۔ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیمز نے 7 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کردیا۔ دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 شدید زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جن میں 1 بزگ اور 2 بچے شامل ہیں ۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں