مردان کے بازار میں سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی

بدھ 30 ستمبر 2020 00:08

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) مردان کے بازار میں سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)ڈاکٹر زاہد کا کہنا ہے کہ دھماکا سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا اس حوالے سے انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس ثنا اللہ عباسی نے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ بچی اور والد شامل ہیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مردان منتقل کردیا گیا ہے جن میں بعض کی حالت نازک ہے

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں