تخت بھائی میں واقع مختلف فلنگ اسٹیشن کا معائنہ

منگل 6 اکتوبر 2020 23:11

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2020ء) : ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم نے پٹرولیم انسپکٹر وہاب خان کے ہمراہ تخت بھائی میں واقع مختلف فلنگ اسٹیشن کا معائنہ کیا اور بغیر این او سی و متعلقہ کاغذات کے ایک پمپ کو سیل کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر مردان ڈاکٹر سمن عباس کی سٹی ایریا میں غیر قانونی پٹرول پمپوں کے خلاف کاروائی۔ غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کئے۔ نیز عوامی شکایات پر متعدد یوٹیلٹی سٹورز کی چیکنگ کی۔ اور سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات دی۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مردان سمی عباس نے ایڈیشنل اے سی ہمایون خان و ایس ڈی او ایریگیشن کے ہمراہ محکمہ ایریگیشن کی آراضی پر کئے گئے تجاوزات کا معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں