ضلعی انتظامیہ مردان کی مصنوعی گرانفروشی وذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی

پیر 12 اکتوبر 2020 23:26

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2020ء) : ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مس سحرش نگار نے ڈپٹی کمشنر مردان کاذخیرہ اندوزی کے خلاف ٹاسک کے تحت تھانہ ہوتی کی حدود میں واقع چینی ہول سیل ڈیلرز کی انسپکشن کی۔اس موقع پر سٹاک رجسٹر، گودام اور پرچیز انوائسز چیک کے گے۔مصنوعی گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی نہ صرف جرم ہے بلکہ ایک غیر اخلاقی فعل بھی ہے۔

ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ہر قسم کی قانونی کاروائی کرے گی۔ اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہمایون خان نے فلور ملز اور ہول سیل ڈیلرز کا معائنہ کرتے ہوئے آٹے کے تھیلے کا وزن، کوالٹی اور سرکاری کوٹہ کے مطابق ڈیلرز و عوم کو فراہمی کی چیکینگ کی۔نیز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اشیائے خوردونوش کی دوکانوں کا معائنہ کیا اور سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت کی چیکنگ کی اور سرکاری نرخنامہ سے تجاوز کرنے پر 5 دوکانداروں کو جرمانہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

مذید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی ایم اے سٹاف کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف کاروائی کی اور دوکانوں کے سامنے تجاوزات کو ختم کروایا۔نیز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف سکولوں میں ایس او پیز کی چیکنگ کی۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر میڈم ثمن عباس نے سٹی ایریا میں اشیائ خوردنوش کی دکانوں کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے اشیائ خوردنوش کی دکانوں پر مقدار، سٹاک رجسٹر، سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنا، اسکے مطابق فروخت اور زخیرہ۔اندوزی کے حوالے سے چیکینگ کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے سٹاک رجسٹر مینٹین نہ کرنے پر 4 دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔مذید اسسٹنٹ کمشنر نے کرونا وائرس کے پیش نظر جاری احتیاطی ایس او پیز پر عملدرامد نہ کرنے پر دو دکانوں کو سیل کر دیا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں