مردان، عدالت نے ایس ایچ او کے قاتل کو سزائے موت سنادی

منگل 13 اکتوبر 2020 22:20

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) مرادن میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس پر فائرنگ کیس میں مجرم منیب کو سزائے موت سنادی۔اے ٹی سی کی خصوصی عدالت میں ملزم منیب پر ایس ایچ او کے قتل کا جرم ثابت ہوگیا، جس کے بعد اٴْسے سزائے موت سنائی گئی۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم میں مجرم منیب کی جائیداد ضبط کرنے اور 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

عدالتی فیصلے میں 3 اہلکاروں کو زخمی کرنے پر مجرم کو 20 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ مجرم زخمی اہلکاروں کو فی کس 50 ہزار روپے ہرجانہ بھی ادا کرے گا۔مجرم منیب نے 2016ء میں چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی، جس میں ایس ایچ او اصغر خان شہید اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں