ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے،کمشنرمردان

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:43

مردان۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان نے کہا ہے کہ مرکزی صوبائی و مرکزی حکومتوں کی جانب سے مردان ڈویژن میں جاری میگا پراجیکٹس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت فوائد حاصل ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ڈویژنل سطح پر محکموں کے سربراہان کے تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر، ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود، واپڈا ایریگیشن، سی اینڈ ڈبلیو، سوئی گیس کے عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل سطح پر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان نے تمام محکموں کے سربراہان کوہدایت کی کہ ٹیم ورک کے ساتھ صوبائی و مرکزی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام کے رفتار کو تیز کیا جائے اور کام کی تکمیل میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھ کر اپنے فرائض منصبی کو انجام دیں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے دلجمعی اور اخلاص کیساتھ کام کو اپنا نصب العین بنائیں

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں