مردان میں انصاف سستا بازار کاآغاز،ایم پی اے عبدالسلام نے ڈی سی کے ہمراہ افتتاح کیا

بدھ اکتوبر 21:49

مردان۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :وزیر اعظم پاکستان اور حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں تحصیل تخت بھائی کے بعد تحصیل مردان میں بھی انصاف سستا بازار کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی و ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے مردان میں انصاف سستا بازار کا فیتہ کاٹ کرباقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر میڈم ثمن عباس،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عبدالحفیظ، ٹی ایم او سرفراز خان،  ڈائریکٹر ایگریکلچر سمت دیگر محکموں کے افسران، ٹائیگر فورس کے رضا کار، علاقہ عمائدین اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ممبر صوبائی اسمبلی نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اشیاء خورودنوش کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری آٹے کی کوالٹی کی چیکینگ کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی و ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان و صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو بازار سے مناسب و سستے داموں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ریجنل ہیڈکوارٹرز میں دو انصاف سستا بازار کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاہم چند روز پہلے تخت بھائی میں انصاف سستا بازار قائم کیا جا چکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی مدد سے تاجروں کو دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ مناسب نرخ پر اشیاء خوردونوش فراہمی کو یقینی بنائیں جبکہ ضلعی  انتظامیہ ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف متحرک ہیں اور اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے اور عوام کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے دن رات کاروائیاں کر رہی ہے۔

مذید ممبر صوبائی اسمبلی عبد السلام افریدی نے عوام کو رلیف و اشیاء خوردنوش کی سرکاری نرخ پر فراہمی کو یقینی بنانے اور مردان و تخت بھائی میں انصاف سستا بازار کے قائم کرنے کیلئے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔مذید ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر مردان و ڈائریکٹر ایگریکلچر کو انصاف سستا بازار میں خرید و فروخت کی نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کی۔

.ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر انیلہ فہیم،  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نور زلی خان  و فرمان علی نے تحصیل تخت بھائی میں کاروائیاں کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے انصاف سستا بازار جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے دیگر بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی دکانوں پر اشیاء کی موجودگی، زائد المعیاد و مضر صحت اشیائ، سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنے اور اسکے مطابق فروخت کرنے کے حوالے سے چیکینگ کی سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور اس سے تجاوزکرنے پر کئی افرادکئی پر بھاری جرمانہ عائد جبکہ کئی کو گرفتار کر لیا۔

اسی طرح ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر انیلہ فہیم نے بی ایچ یو اکبر آباد اور گورنمنٹ گرلز پرائمری و ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے بی ایچ یو میں سٹاف حاضری رجسٹر، ایم او روم، سٹاک رجسٹر، ادویات کی موجودگی و عوام کو مفت فراہمی کے حوالے سے چیکینگ کی۔مذید اسسٹنٹ کمشنر نے سکول میں سٹاف حاضری رجسٹر، کرونا وائرس کے پیش نظر جاری احتیاطی ایس او پیز پر عملدرامد کرنے کی حوالے سے چیکینگ کی۔

  اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم نے تحصیل تخت بھائی میں سستا بازار کا افتتاح کیا۔ جسکی روزانہ کی بنیاد پہ بازار کی انسپیکشن کی جاتی ہے اس ضمن میں عوا م الناّس سے التماس ہے کہ اس بازار سیخریداری کر لیا کریں کیونکہ اس بازار میں عام بازار سے بارعایت سامان دستیاب ہوتا ہیاور حکومتی نرخنامہ سے بھی کم نرخ پہ سامان دستیاب ہوتا ہے اور انتظامیہ بھی اس بازار کو کامیاب بنانے کیلئے کوشاں ہے.  اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر میڈم ثمن عباس اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یارنے بی ایچ یوز و سکولوں کا اچانک دورہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری رجسٹر، صفائی ستھرائی،پینے کے پانی کی سہولت کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کے پیش نظر جاری ایس او پیز پر عملدرامد  جبکہ بی ایچ یو میں مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور میڈیکل افیسر و دیگر سٹاف کی حاضری چیک کی.اس موقع پر صفائی ستھرائی اور ادویات کی ایکسپائیری چیک کی اور ہدایات جاری کی کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور تمام تر سہولیات فراہم کی جائے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یار کی صدر ایریا و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لعل سید کی طورو و شیخ ملتون ٹاون میں کاروائی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کریانہ سٹورز پر اشیاء کو موجودگی و سرکاری نرخنامہ کے مطابق فروخت اور سبزی و فروٹ کی قیمتوں  کے حوالے سے چیکینگ کی تاہم خلاف ورزی کرنے پر کئی افراد پر بھاری جرمانے عائد کئیے۔مذید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ہوٹلوں میں کرونا ایس او پیز ہر عملدرامد، صفائی ستھرائی اور روٹی کا سرکاری مقرر وزن کے مطابق فروخت کی چیکینگ کی تاہم خلاف ورزی پرتین افراد کو گرفتار کر لیا

مردان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments