مردان اور صوابی اضلاع میں ریونیو کیسز جلد نمٹا ئے جائیںتاکہ عوام کو کورٹ کچہری کے مشکلات سے چھٹکارا حاصل ہو سکیں،کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان

بدھ نومبر 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2020ء) کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان نے کہا ہے کہ مردان اور صوابی اضلاع میں ریونیو کیسز جلد از جلد نمٹا ئے جائیںتاکہ عوام کو کورٹ کچہری کے مشکلات سے چھٹکارا حاصل ہو سکیںجبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی رکاوٹ ہر گز برداشت نہیں کیجائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہانہ ریونیو اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر، ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود، اے ڈی سی مردان نیک محمد خان، اے ڈی سی صوابی بشیر خان کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ کمشنر مردان نے تمام متعلقہ افسران پر زور دیا کہ کورٹ کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائیں تاکہ عوام کو کورٹ کچہری کے معاملات سے چھٹکارا میسر ہو، بعد ازاں کمشنر مردان نے اپنے دفتر میں ڈویژنل سطح پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر نے ضلع مردان اور صوابی کے مختلف محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے راہ میں رکاوٹ بالکل برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے واپڈا حکام کو ہدایات جاری کی کہ زیر تعمیر سڑکوں سے بجلی پول جلد از جلد ہٹایاجائیں تاکہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوسکیں انہوں نے سی اینڈ ڈبلیو کے حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کیاکہ زیر تعمیر منصوبوں کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :

مردان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments