مردان، گیس منصوبے کے افتتاح پر پی ٹی آئی، ن لیگی کارکن لڑ پڑے ، افتتاحی تقریب ملتوی

منصوبہ ہماری حکومت کے فنڈز سے مکمل ہوا ہے، جس کا افتتاح پی ٹی آئی کو ہرگز نہیں کردیں گے،پی ٹی آئی کارکنوں کا موقف

اتوار 8 نومبر 2020 21:15

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2020ء) خیبرپختونخوا میں گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔مردان کے علاقے تخت بائی میں گیس منصوبے کا افتتاح وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کرنا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم ن لیگی کارکنان نے کہا کہ منصوبہ ہماری حکومت کے فنڈز سے مکمل ہوا ہے، جس کا افتتاح پی ٹی آئی کو ہرگز نہیں کردیں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آگئے، جن کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو منتشر کر دیا۔تخت بائی میں کشیدہ حالات کے باعث افتتاحی تقریب ملتوی کردی گئی۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں