پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے،منتظرخان

جمعرات 19 نومبر 2020 19:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2020ء) مردان ڈویژن منتظر خان نے کہا ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ تاکہ اس موذی مرض سے چھٹکارا پایا جاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے ڈویژنل ٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان مجیب الرحمٰن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی گوہر علی، ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر اصغر خان، ڈی ایچ او صوابی کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں سمیت دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔

اس موقع پر ڈویژنل ان سٹاف آفیسر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ آنیوالا پولیو مہم 30 نومبر سے 4 دسمبر تک جاری رہیگا، اور اس پانچ روزہ مہم کے دوران مردان میں 398972 جبکہ صوابی میں 265283 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

جس کے لئے موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو یہ قطرے پلوائیں گے۔ کمشنر مردان نے اجلاس کے دوران موجود پولیس افسران کو ہدایت جاری کی کہ مہم کو پر امن طریقے سے چلانے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نمودار نہ ہو، اور یہ مہم پر امن فضا میں اختتام پذیر ہو۔

اس کے لئے علاوہ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی افسر یا اہلکار مہم کے دوران کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں، کیونکہ یہ بچوں کے مستقبل کا سوال ہے اور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلوانے سے نہ بچیں، تاکہ ہمار ا ملک اس موذی مرض سے پاک ہوسکیں۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں