پولیو مرض کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے،کمشنرمردان ڈویژن

بدھ 6 جنوری 2021 23:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2021ء) کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان نے کہا ہے کہ پولیو مرض کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اورآنیوالے پولیو مہم کو عبادت سمجھ کر کامیاب بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈویژنل سطح پر پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ یہ مہم11تا 16 جنوری جاری رہے گی۔

اس موقع پر نمائندہ مالاکنڈ ٹاسک فورس کرنل مجتبیٰ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان نیک محمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی گوہر خان، ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر کچکول، ڈی ایچ او صوابی ڈاکٹر کلیم ، ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹرڈاکٹر نذیر، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مردان رحیم خان اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نذیر نے کمشنر مردان کو پچھلی اور آنیوالی پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

کمشنر مردان ڈویژن نے ڈی ایچ او صوابی کو پچھلی پولیو مہم میں بہترین کارکردگی دکھانے پر شاباش دی اور آئندہ کیلئے اچھی کاردگی دکھانے کی امیدظاہر کی۔ کمشنر مردان نے آنیوالی پولیو مہم میں سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کیں کہ جو علاقے حساس ہیں انکو نسبتاًزیادہ نفری فراہم کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رو نما نہ ہو یا ایسے عناصر سے بروقت نمٹا جاسکے ۔

کمشنر مردان ڈویژن نے کہا کہ ہمیں خوف خد ا کو دل میں رکھ کر اپنا فرائض منصبی انجام دینا چاہییں، صرف اپنے باس کو متاثر کرنے کیلئے کام نہ کریں ۔ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نذیر نے کورونا کے حوالے سے کمشنر مردان کو بریفنگ دی اور تمام صورت حال سے آگاہ کیا۔ کمشنر مردان نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ جمعہ کے دن مساجد کے آئمہ حضرات اور علمائے کرام کو نرمی کیساتھ اس بیماری کے بارے میں آگاہ کریں اور انکے ساتھ سختی نہ کریں۔ اس کے علاوہ مساجد ، دکانوں ، اور دیگر عوامی مقامات پر ایس او پیز کو لاگو کرنے کیلئے اقدامات کریں

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں