مردان ،سالوں کی فائرنگ ،بہنوئی ،بیوی کمسن بیٹے سمیت قتل ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

بدھ 2 جون 2021 18:29

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) مردان کے نواحی علاقہ فاطمہ میں سالوں کی فائیرنگ سے بہنوئی بیوی اور ایک کمسن بیٹے سمیت قتل ، ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ جبر کو الیاس حسین ولد فرید گل ساکن فاطمہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ میرے بھائی فرمان گل کی پہلی بیوی (م)تقریباً تین سال پہلے وفات پا چکی تھی ۔

(جاری ہے)

میرے بھاء کے سسرال والوں کو شک تھا کہ اس نے اپنی بیوی کو تشدد کر کے قتل کیا تھا ، جس کا ان کے سسرال والوں کو رنج تھا ۔ منگل کے روز جب میرا بھائی فرمان گل اپنی دوسری بیوی اور تین سالہ کمسن بیٹے کے ہمراہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ اسی اثنائ میرے بھائی کے سالے گران اور دولت خان پسران افضل جان ساکنان اوچ دیر نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائیرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میرا بھائی فرمان گل اس کی بیوی طاہرہ اور تین سالہ کمسن بیٹا حسنین موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس تھانہ جبر نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں