مردان ،نوجوان نے تشدد کر کے جواں سال بیوی ،بہن کو موت کے گھاٹ اتا ر دیا

جمعرات 3 جون 2021 23:42

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) مردان کے نواحی علاقہ ااتم خیل محب بانڈہ میں نوجوان نے مبینہ طور پر تشدد کر کے اپنی جواں سال بیوی اور بہن کو موت کے گھاٹ آتا ر دیا ، ملزم گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مردان کے نواحی علاقہ اٴْتم خیل محب بانڈہ کے رہائشی گل مجید نے پولیس تھانہ گڑھی کپورہ میں پولیس کو اپنی رہورٹ میں بتایا کہ کل رات کو میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ اسی اثناء مجھے کسی نے اطلاع دی کہ میری بیس سالہ بیٹی (آ) اور اس کی کی نند سولہ سالہ (م)کو قتل کر دیا گیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ میری بیٹی کی تقریباً تین سال قبل عباس ولد عالم زیب ساکن اٴْتم خیل کے ساتھ شادی ہو چکی تھی مگر میرے داماد اور میری بیٹی کے مابین تعلقات بہتر نہیں تھے اور ہر وقت لڑتے جھگڑتے رہتے تھے ۔جمعرات کی رات میرے داماد نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور بہن کو پہلے زہریلی چیز کھلائی اور پھر اس کے بعد تشدد کر کے قتل کر دیا ۔پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتارکر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں