مردان ، کورٹ کیسز ، حکومتی محصولات کی ریکوری اور ایس ڈی سی سے متعلق مسائل کو جلد از جلد حل کئے جائیں،ڈویژنل کمشنر سید عبدالجبار شاہ

جمعرات 3 جون 2021 23:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2021ء) کمشنر مردان ڈویژن سید عبدالجبار شاہ نے کہا ہے کہ کورٹ کیسز ، حکومتی محصولات کی ریکوری اور ایس ڈی سی سے متعلق مسائل کو جلد از جلد حل کئے جائیں اور اس میں رکاوٹ بالکل برداشت نہیں کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہانہ ریونیو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف ، ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نیک محمد خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی گوہر خان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

کمشنر مردان ڈویژن سید عبد الجبار شاہ نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداران کو سختی سے ہدایت کی کہ دونوں اضلاع کے بازاروں سے تجاوزات جلد ہٹائیں جائیں اور بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ یقینی بنائی جائیں تاکہ عوام کو انصاف ان کے دہلیز پر پہنچایا جائیں کمشنر مردان نے مزید ہدایت کی کہ دونوں اضلاع میں کورٹ کیسز ، ریونیو ریکوری اور دیگر عوامی مسائل کے حل اور سڑکوں اورچوراہوں سے رکاوٹیں جلد ہٹائے جائیں تاکہ عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہو ۔

(جاری ہے)

کمشنر مردان نے تمام سرکاری افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ سرکاری امو ر کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں