کمشنر مردان ڈویژن عبدالجبار شاہ کاپہلے روز انسداد پولیو مہم کے موقع پر بی ایچ یو محبت آباد کا اچانک،پولیو ٹیموں کا جائزہ لیا

پیر جون 21:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2021ء) کمشنر مردان ڈویژن عبدالجبار شاہ نے ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف و این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان کے ہمراہ پہلے روز انسداد پولیو مہم کے موقع پر بی ایچ یو محبت آباد کا اچانک دورہ کیا اورپولیو ٹیموں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکمشنر مردان ڈویژن نے بی ایچ یو محبت آباد میں موجود پولیو ٹیم کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے حوالے سے ریکارڈ چیک کیا اور انکاری والدین کے حوالے سے پوچھ گچھ کی تاہم انکاری والدین سے گفتگو کے بعد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائی۔

کمشنر مردان ڈویژن نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ مہم کے دوران اچھی طرح چھان بین کی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے نہ رہ پائے، تاہم انکاری والدین کو قطرے نہ پلانے کے نقصانات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے اور ٓامادہ کرنے پر 5 سال تک عمر کے بچوں کو قطرے پلائیں

متعلقہ عنوان :

مردان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments