پشاور ،پلوڈھیری میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید

جمعرات 10 جون 2021 00:21

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) پلوڈھیری میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مردان کے علاقے پلوڈھیری میں پولیو کی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد 125 سی سی موٹر سائیکل پر سوار تھے، اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، لاشوں کو مردان ہسپتال منتقل کردیا گیا شہید پولیس اہلکاروں میں سید رضا علی شاہ اور شاکر شامل ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں