مردان،تیز رفتارموٹر سائیکل اور آٹو رکشہ کے مابین تصادم ، دو کمسن بھائی موقع پر جاں بحق

اتوار جون 18:50

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) مردان کے شہری علاقہ نوشہرہ روڈ بلال مسجد کے قریب تیز رفتارموٹر سائیکل اور آٹو رکشہ کے مابین تصادم ، دو کمسن بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح شمسی روڈ کے دو بھائی 18سالہ ذوالکفل اپنے 9سالہ بھائی صفیان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ بلال مسجد کے قریب آٹو رکشہ سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ذوالکفل اور صفیان موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو 1122کے اہلکار حادثے کے بعد فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور دونوں جاں بحق ہونے والے بھائیوں کو ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال مردان پہنچا دیا ۔

متعلقہ عنوان :

مردان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments